حب(نامہ نگار)گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل کی خصو صی ہد ایت پر اسسٹنٹ کمشنر بیلہ عزت نذیر بلو چ کی زیر نگر انی نائب تحصیلدار سب تحصیل لیاری عبدالسلام گزوزئی اور انچارج لیویز چوکی مہر اللہ رونجھو نے لیو یز فور س کے ہمر اہ کو سٹل ہا ئی وے لیو یز چیک پو سٹ پر دوران چیکنگ تربت سے کراچی جانے والے ٹرک کو روک کر اس کی تلا شی لی تو اس میں بنا ئے گئے خفیہ خا نو ں سے غیرملکی شراب کی 1524 بوتلیں برآمد ہو ئیں۔ لیو یز فور س نے غیر ملکی شر اب اور ٹر ک کو تحویل میں لیکر ٹرک ڈرائیور عبداللہ ولد گمانی اور کلینر وشدل ولد علی کو گرفتار کر لیا۔ اتوار کے روز اسسٹنٹ کمشنر بیلہ عزت نذیر بلو چ نے لیویز تھانہ لیا ری میں میڈیا کو بر یفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ ملزمان نے شراب ٹر ک کے اندر بنا ئے گئے خفیہ خانو ں میں چھپا ئی ہو ئی تھی جو کہ تربت سے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی تا ہم لیو یز فور س کے جو انو ں نے ان کی اس کو شش کو نا کام بنا دیا۔ انہو ں نے بتا یا کہ پکڑی گئی غیر ملکی شراب کی عالمی مارکیٹ میں ما لیت ایک کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے۔