• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگوں کو بنی گالہ کا راستہ بھی معلوم ہے، سعدرفیق

اوکاڑہ کینٹ (نمائندہ جنگ‘ایجنسیاں)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ عمران خان رائے ونڈ جانے کی غلطی نہ کریں‘تمہیں رائے ونڈ کا راستہ آتا ہے تو لوگوں کو بنی گالہ کا راستہ بھی معلوم ہے‘الزامات کی سیاست کا خاتمہ ہوناچاہئے‘خان صا حب بچگانہ حرکت چھوڑکربڑے پن کا مظاہرہ کریں ‘ ناچنا‘گانااورتھرکنا پاکستان کا کلچرنہیں‘حسن نواز اور حسین نواز سعودی عرب میں اپنی اسٹیل مل بیچ کر آف شور کمپنیاں بنائیں تو گناہ لیکن عمران خان لندن کا چھوٹا سا فلیٹ بیچ کر بنی گالہ میں سوا تین سو کنال کا گھر بنائے تو کوئی بات نہیں‘وزر اعظم نے تحقیقاتی کمیشن بنا دیا وہاں ثبوت لے کر جاؤ‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ میں 28کروڑ روپے کی لاگت سے18ماہ میں مکمل ہونے والے ماڈل ریلوے اسٹیشن کی تعمیر کے کام کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سعد رفیق نے کہا کہ پہلے ایک ڈکٹیٹر آیاجو  8سال پاکستان کو رگڑنے کے بعد اب وہ بھاگ گیا‘پھر محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی ان لوگوں کو جہیز میں مل گئی جنکا اس پارٹی کی جدو جہد میں کوئی حصہ نہیں تھا۔ہم نے کام کرنا شروع کیا تو ہمارے خلاف سازشیں شروع ہو گئیں ‘اگر شہباز شریف پنجاب کے بڑے شہروں میں میٹرو بنا سکتا ہے تو پرویز خٹک اور عمراں خان پشاور میں میٹرو کیوں نہیں بنا سکتے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کے پی کے میں وہ چوہے ماریں تو جائز ہم پنجاب میں ڈینگی سے لڑیں تومذاق اڑایاجاتاہے۔
تازہ ترین