کوروناوائرس کے خلاف برسرپیکار طبی عملےکے لئےخصوصی پیکج زیرغور ہے، اضافی ضروریات مکمل کرنے کے لیےجون، جولائی میں شارٹ ٹرم ایکشن پلان کاجائزہ لیا جائے گا۔
یہ بات این سی او سی اجلاس کے حوالے سے بریفنگ میں بتائی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ کوویڈ ٹیسٹ فورم کے تحت ملک بھر میں 102 ٹیسٹنگ لیبارٹریاں کام کررہی ہیں، فاصلاتی طبی مشاورت کے عمل کے تحت گھر پر علاج کے لیے معاونت جاری ہے۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ فاصلاتی طبی مشاورت کے لیےکل 5823 افراد نےدرخواست کی۔ مجموعی طور پر 1374 افراد کو طبی مشورے فراہم کیےگئے۔ ہیلتھ ڈیش بورڈ کے تحت 188 ڈاکٹروں نےطبی مشاورت فراہم کی۔
ایس اوپیزکی خلاف ورزی کرنے والی مارکیٹس، صنعتوں اور ٹرانسپورٹ کےخلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ بریفنگ بتایا گیا کہ بلوچستان میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 250 دکانوں اور 92 گاڑیوں پر جرمانے کیے گئے۔
پنجاب میں 769 دکانوں، 776 ٹرانسپورٹ کو بند کیا گیا یا جرمانےکیےگئے۔
اسی طرح ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سندھ میں مختلف دکانوں اور مسافر گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
خیبرپختونخوا میں 302 دکانیں سیل کی گئیں، جبکہ221 گاڑیاں بند اور 1933 افراد پر جرمانے کیے گئے۔
گلگت بلتستان میں 70 ٹرانسپورٹ گاڑیاں اور 67 دکانوں کےخلاف کارروائی کی گئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایس او پیز کی 101 خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں 13ہوٹل، 24دکانوں، 2 صنعتوں، 36 مسافر گاڑیوں کو جرمانے اور سیل کیا گیا۔ آزاد کشمیر میں ایس او پی کی خلاف ورزی پر 422 کارروائیاں کی گئیں۔