اسلام آباد(نمائندہ جنگ) ایف بی آرنے اسدقیصر کی زیر صدارت زرعی مصنوعات سے متعلق خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں یقین دہانی کرائی ہے کہ نئے بجٹ میں تمباکو کے کاشتکاروں پر ایڈوانس فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 10سے 500روپے تک بڑھانے کی تجویز مسترد کر دی گئی ہے،اسد قیصر نے تجویز دی کہ ایف بی آر کو سگریٹ اور درآمد شدہ تمباکو پر ٹیکس بڑھانا چاہئے۔