• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مضر صحت اشیاء کی فروخت‘کچلاک میں میٹ شاپ اورجنرل سٹورزکو جرمانہ

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران کچلاک بازار میں ایک میٹ شاپ اور دو جنرل اسٹورپرجرمانہ عائد کردیاگیا۔میٹ شاپ کو فوڈ اتھارٹی حکام کی جانب سے دی گئیں گزشتہ ہدایات کے باوجود گندے فریزرز،ملازمین کی ذاتی صفائی نہ ہونے ،دکان میں صفائی کے ناکافی انتظامات اور گوشت ڈھکے ہوئے نہ ہونے جبکہ جنرل اسٹورز کو زائد المیعاد مصالحہ جات اور ممنوعہ و مضر صحت گٹکا پان پراگ کی فروخت اور موجودگی پر جرمانہ کیا گیا۔بی ایف اے فوڈ سیفٹی ٹیم نے علاقے میں موجود سویٹس اینڈ بیکرز سمیت دیگرجنرل اسٹورز اور گوشت فروخت کرنے کے مراکز کا بھی معائنہ کیا ۔دریں اثناءبلوچستان فوڈ اتھارٹی کے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبے بھر میں مقامی سطح پر تیار ہونے والی آئسکریم( قلفی )اور فروزن ڈیزرٹس( Frozen Desserts) کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین