• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت چمن بارڈر کو تجارت کے لیے کھول دے، جمعیت نظریاتی

کوئٹہ ( آن لائن )جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدجاجی عبدالستارشاہ چشتی ال پارٹیز تاجران ولغڑی اتحادچمن کے رہنماوں محمداسلم اچکزی سالار عبدالولی جمعیت نظریاتی تحصیل چمن کیامیر حاجی فیض اللہ خواجہ زی سے ٹلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمااسلام نظریاتی پاک افغان بارڈر باب دوستی کے بندش پر آل پارٹیز کے مطالبات کے بھرپور حمایت کااعلان کرتی ہے۔ پارٹی پہلے بھی افغان باڈرپرتجارت کی کھلی اجازت دینے کامطالبہ کرتی چلی آرہی ہے پاک افغان بارڈر تین ماہ کے بندش سے تقریبا ایک لاکھوں افراد وتاجرلغڑی ٹرانسپورٹر مسلسل بے روزگار ہیں چمن کے عوام کی زندگی بسر کرنے کا دارومدار بارڈر کی تجارت سے وابستہ ہے۔ اوربارڈر کی بندش سے ملکی معشیت کو بھی نقصان ہورہا ہے بارڈر کی بندش سے تجارت وسطی اشیا منڈی سے ایران ودیگر ممالک منتقل ہونے کاخطرہ پیدا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ بارڈر کی بندش سے لاکھوں افراد کوبے روزگار اور استحصال ہورہاہے چمن میں کوئی اور روزگارنہیں نہ کوئی فیکٹری اورنہ کوئی اور کاروبارکی کوئی اور زریعہ معاش ہے۔
تازہ ترین