چیئرمین کاٹن جنرز فورم کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان آنے والی ٹڈیاں چولستان کے ذریعے بھارت میں داخل ہوگئی ہیں۔
کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ رحیم یار خان میں ٹڈیوں نے فصلوں کو زیادہ نقصان نہیں پہنچایا، پاکستان میں کاٹن جننگ سیزن 2020۔21 کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔
پنجاب میں 2 اور سندھ میں ایک کاٹن جننگ فیکٹری فعال ہو گئی ہے، روئی کی نئی فضل کے ابتدائی سودے 8 ہزار 500 روپے فی من میں طے پا رہے ہیں۔
چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے کہا کہ آئندہ ہفتے کے دوران مزید جننگ فیکٹریاں فعال ہو جائیں گی۔