• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انور مقصود کا اصلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کون سا ہے؟


سینئر ٹی وی میزبان، شاعر، مصنف، اور مصور انور مقصود نے کہا ہے کہ ’ٹوئٹر پر میرا آفیشل اکاؤنٹ ’AnwarMaqsood01‘ کے نام سے ہے۔‘

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر  انور مقصود نے اپنے چاہنے والوں کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’اِس کے علاوہ ٹوئٹر پر میرے نام سے منسوب جتنے بھی اکاؤنٹس ہیں وہ سب کے سب جعلی ہیں۔‘

انہوں نے اپنے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس کو رپورٹ کرنے کے لیے درخواست کی ہے۔

انور مقصود نے کہا کہ اُنہوں نے کہا کہ ’اگر آپ کو مجھ سے محبت ہے تو ان تمام جعلی اکاؤنٹس کو رپورٹ کریں۔‘

اِس سے قبل انور مقصود نے اپنے ایک اور ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ’بلآخر انہوں نے جعلی اکاؤنٹس سے تنگ آکر مجبوراً اپنا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔‘

تازہ ترین