• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا: 12 بچوں کی دادی نے 5 گھنٹے تک پلانک کر کے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

— تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

کینیڈا میں 12 بچوں کی دادی نے 5 گھنٹے تک پلانک (plank) کر کے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 61 سالہ ڈونا جین وائلڈ نامی بزرگ لیکن فٹ خاتون نے 4 اکتوبر کو خواتین کی کیٹیگری میں پلانک کی پوزیشن برقرار رکھنے کا اپنا ہی ریکارڈ تقریباً 30 منٹ کے فرق سے توڑا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 61 سالہ خاتون کے 12 پوتے، پوتیاں اور نواسے، نواسیاں ہیں، ان کا نئے ریکارڈ کی گنیز کی جانب سے منظوری ہونا باقی ہے۔

ورلڈ سینئر گیمز کے ترجمان کے مطابق بزرگ خاتون کا پلانک (plank) سہ پہر 3:03 بجے شروع ہوا اور رات 8:03 بجے ختم ہوا، اس دوران کئی جج باری باری اپنے فرائض انجام دیتے رہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق خاتون نے پچھلا ریکارڈ 21 مارچ 2004ء کو قائم کیا تھا جس کا وقت 4 گھنٹے 30 منٹ اور 11 سیکنڈ تھا۔

اس ریکارڈ کے لیے اسے انجام دینے والے شخص کو اپنے ہاتھ کہنیوں تک اور پاؤں کی انگلیاں ہر وقت زمین پر رکھنا ضروری ہوتا ہے جبکہ جسم کے باقی حصے کو زمین سے اوپر سیدھی پوزیشن میں اٹھانا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ پلانک ایکسر سائز کو پیٹ کے ارد گرد موجود مسلز اور اسی حصے کی چربی کم کرنے کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید