معروف ادیب انور مقصود نے بھی ٹوئٹر کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس حوالے سے انہوں نے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کردیا۔
انور مقصود کا کہنا تھا کہ میں انور مقصود آپ سے مخاطب ہوں، مجھے مجبوراً اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ آج کھولنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ کھول لیا ہے۔
انور مقصود نے کہا کہ یہ ان کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے۔