دبئی (جنگ نیوز) ایران نے روس اور چین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ کے تحت عائد پابندیوں میں توسیع کے لئے کوششوں کی مزاحمت کریں ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایران پر پابندیوں میں توسیع کے لئے سخت موقف اختیار کیا ہے ۔ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے ایک نشریاتی خطاب میں سلامتی کونسل کے دیگر چار ارکان روس،چین،برطانیہ اور فرانس سے امریکی عزائم کے خلاف اٹھ کھڑے ہو نے کا مطالبہ کیا ہے ۔