لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور ڈیجیٹل کری ایٹر رجب علی بٹ کے ساتھی ٹک ٹاکر عبدالرحمٰن عرف مان ڈوگر کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔
ٹک ٹاکر عبدالرحمٰن پر ناجائز اسلحہ اور جان سے مارنے کے مقدمے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی نے ملزم عبدالرحمٰن کی عبوری ضمانت کنفرم کی۔
لاہور کے تھانہ سندر میں ملزم عبدالرحمٰن سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج ہے۔
واضح رہے کہ سیشن کورٹ نے عبدالرحمٰن عرف مان ڈوگر کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی تھی۔