• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا افراد کی ایک تہائی تعداد تمباکو نوشی نہیں کرتی، تحقیق

کراچی (نیوز ڈیسک) سانس لینے میں شدید دشواری کی پھیپھڑوں کی بیماری (Chronic Obstructive Pulmonary Disease) عمومی طور پر دہائیوں تک تمباکو نوشی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے لیکن تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس مرض میں مبتلا تقریباً ایک تہائی افراد تمباکو نوشی نہیں کرتے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ یہ بات ہو سکتی ہے کہ تمباکو نوشی نہ کرنے والے متاثرہ افراد صحت مند ماحول میں سانس لیتے تھے یا نقصان دہ اور آلودہ ماحول میں۔ اس بیماری کو COPD کا نام دیا گیا ہے اور امریکا میں اس بیماری کو ملک بھر میں ہونے والی اموات میں چوتھی بڑی وجہ قرار دیا جاتا ہے۔
تازہ ترین