بولٹن (ابرار حسین) عالمی مبلغ اسلام اور نقشبندیہ مجددیہ کی عظیم روحانی خانقاہ چورہ شریف کے سجادہ نشین اور عالمی چادر اوڑھ تحریک کے بانی پیر سید محمد کبیر علی شاہ گیلانی مجددی حرکت قلب ہونے سے جمعرات کی شب انتقال کرگئے۔ ان کے وصال کی خبر پاکستان سمیت برطانیہ کے طول و عرض میں انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ سنی گئی، برطانیہ میں بسنے والے مریدین اور عقیدت مندوں میں صف ماتم بچھ گئی۔کورونا وائرس کے باعث سوشل میڈیا پر تمام مکتبہ ہائے فکر کے اکابرین مشائخ علمائے کرام اور سیاسی، سماجی رہنمائوں نے ایک دوسرے کے ساتھ ٹیلی فون پر اظہار افسوس کیا اور اپنے الگ الگ بیانات میں پیر سید محمد کبیر علی شاہ گیلانی مجددی کی دینی اور ملی خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آبروئے جماعت اہل سنت کی وفات ایک قومی سانحہ ہے وہ تاریخ اسلام کا ایک روشن باب تھے۔ آستانہ عالیہ شادپور شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ ریاض احمد، اسلم، پیر صوفی محمد اصغر اسلمی خلیفہ صوفی مشتاق حسین، صوفی میاں عقیل اختر، مولانا مبارک حسین، مولانا عبدالرزاق، حافظ محمد اختر، ڈاکٹر تصدق حسین نے کہا کہ پیر سید محمد کبیر علی شاہ گیلانی مجددی کا ایک ایک لمحہ بارگاہ الٰہی اور عشق رسولؐ سے عبارت تھا۔ انہوں نے لاکھوں انسانوں کی زندگی میں جس طرح دینی اور روحانی انقلاب برپا کیا اس پر انہیں جتنا بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہے۔ نیو مدینہ مسجد بولٹن کے خطیب اور ناظم نشرواشاعت جماعت اہلسنت برطانیہ علامہ مفتی نصیر اللہ نقشبندی، علامہ مفتی گل رحمن قادری، علامہ خلیل احمد حقانی، علامہ پیر مصباح المالک لقمانوی، علامہ الشیخ غلام ربانی افغانی، پیر محمد طیب الرحمن قادری، علامہ محمد سعید مکی، علامہ مفتی یار محمد قادری، علامہ رسول بخش سعیدی، علامہ قاری محمد حنیف الحسنی، علامہ پیر ظہیراحمد صدیقی، علامہ قاری محمد انور قمر، علامہ مفتی محبوب الرحمن قادری، علامہ ڈاکٹر انوارالمالک لقمانوی، حافظ عنایت علی، حافظ صاحبزادہ محمد حماد ظہیر صدیقی، علامہ فرقان صدیقی، علامہ حامد قدوس ہاشمی، علامہ شاہجہان مدنی، علامہ مفتی خورشید عالم صابری، علامہ پیر محمد عمران ابدالی، علامہ مفتی عبدالکریم جماعتی، علامہ سید ریاض حسین شاہ، علامہ مفتی فیض الرسول نقشبندی، علامہ حافظ خرم شہزاد، علامہ صاحبزادہ محمد شعیب چشتی، علامہ مفتی فضل قیوم، علامہ قاری فخرالزمان نقشبندی، علامہ نیاز احمد صدیقی، علامہ صاحبزادہ حسنین احمد صدیقی، علامہ پیر زادہ اسد خان لقمانوی، علامہ صاحبزادہ غلام جیلانی نقشبندی، علامہ قاری محمد اکرم نقشبندی، علامہ مفتی منور عتیق نعیمی، علامہ حافظ محمد زاہد، علامہ حافظ، محمد زاہد، علامہ حافظ محمد آزاد نقشبندی، علامہ حافظ محمد شفیق نقشبندی، علامہ سید عبدالشکور قادری، علامہ قاری محمد یونس نقشبندی، مولانا حاجی عبدالمجید نقشبندی، علامہ محمد یوسف قمر، حافظ محمد قاسم صدیقی چشتی، حافظ محمد بلال، علامہ منظور احمد ربانی، قاری اقبال قادری، علامہ مظہر اقبال نقشبندی، صاحبزادہ حسن ظہیر صدیقی، علامہ اعجاز احمد نیروی، علامہ ریاض احمد صمدانی، علامہ قاری شبیر سعیدی، علامہ حافظ تصدق حسین صدیقی، علامہ محمدعلی، حافظ زاہد علی، علامہ ضیاء الاسلام ہزاروی اور دیگر علمائے کرام اور مشائخ سمیت تمام زعمائے جماعت اہلسنت برطانیہ نے عالمی مبلغ اسلام پیر طریقت و شریعت یوسف المشائخ پیر سید محمد کبیر علی شاہ گیلانی مجددی کے انتقال پر ملال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اسے اسلام اور اہل سنت کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پیر صاحب کو جنت الفردوس میں اعلیٰ وارفع مقام عطا فرمائے اور آستانہ عالیہ چورہ شریف کے تمام مشائخ اور پسماندگان کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔ بریڈ فورڈ سے علامہ مفتی انصرالقادری، مانچسٹر سے قاری جاوید اختر، علامہ قمرالزمان اعظمی، علامہ ظفر محمود فراشوی، علامہ ارشد مصباحی، قاری عبدالغفور چشتی، حافظ محمد اورنگزیب، قاری خادم حسین چشتی، مفتی قاری عبدالرحیم نقشبندی، قاری ارشد محمود بگاروی نے پیر سید محمد کبیر علی شاہ کی اچانک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جید عالم دین باریک بین محقق اور متعدد کتابوں کے مصنف تھے جو مختلف موضات پر بلند پایہ تحقیقی و تجرباتی کار کی حیثیت رکھتی ہیں ان کتب کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ ایک بلند پایہ عالم دین اور عظیم المرتبت صوفی تھے۔دیگر سیاسی و سماجی رہنمائوں راجہ جلیل الرحمٰن، حاجی گلزار خان، نصراللہ مغل، علامہ عظیم جی، غلام مصطفیٰ مغل، طارق لودھی، احمد نظامی،چوہدری ندیم اقبال، شکیل احمد، چوہدری طاہر نیلسن، صوفی محمد اشرف، ناصر شیخ، محبوب ایوب، شیخ سلیم محی الدین ایڈووکیٹ، شیخ غلام شبیر حسین، راجہ محمد ادریس، راجہ افتخار احمد ایڈووکیٹ، بیرسٹر اشتیاق احمد، بیرسٹر فضل رسول، شیخ سل عارف، شیخ محمد فاروق، شیخ یاسر وسیم، مفتی لوشیا، چوہدری محمد سل، عمران چوہدری، عاشق چوہدری، یاسر بٹ، محمد صفدر، علامہ عرفانی میاں نے میلاد ہائوس میں پیر سید محمد کبیر علی شاہ گیلانی مجددی کے مریدین اور عقیدت مندوں سے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج چورہ شریف کی کہکشائوں سے ایک اور ستارے کے ٹوٹنے سے فضل کبیر فائونڈیشن یتیم ہوگئی ہے۔ اس موقع پر پیر محمد کبیر علی شاہ گیلانی مجددی کے روح کے ایصال ثواب اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔