• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ہمیں گھبرانے دو کیونکہ اب گھبرانا بنتا ہے‘، اقرا اور یاسر کی ویڈیو وائرل


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف فنکار جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کی  عالمی وبا کورونا کے باعث پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال پر بنائی گئی ویڈیو خوب مقبول ہورہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فعال رہنے والے اور مداحوں سے مستقل رابطے میں رہنے والی جوڑی آئے دن پرستاروں کو نت نئے مشغلوں سے محظوظ کرتے دکھائی دیتے ہیں تاہم اس بار بھی اُن کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین خوب سراہ رہے ہیں۔

View this post on Instagram

GHABRANA NAI AY @iiqraaziz #lol

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131) on


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے پہلے حصے میں اقرا وزیر اعظم عمران خان کی آواز میں کورونا سے بچنے کا آسان گُر بتانے والا  اُنہی کا جملہ ’سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے‘ کی لپسنگ کررہی ہیں جبکہ یہ جملہ سُن کر یاسر کا ردعمل قابلِ دید ہے۔

اقرا کی بات کے جواب میں یاسر پنجابی لہجے اور تاثرات میں ’نہیں، اب نہیں، اب ہمیں گھبرانے دو کیونکہ اب گھبرانا بنتا ہے‘ کی لپسنگ مزاحیہ انداز میں ادا کرتے ہیں۔

ویڈیو میں جملوں کی ادائیگی کے دوران یاسر کے تاثرات اور اقرا کا ردعمل دونوں ہی خاصے دلچسپ ہیں جو صارفین کیلئے بے ساختہ قہقہوں کا باعث بن رہے ہیں۔

تازہ ترین