• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد آفریدی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے مداحوں کو اپنے کورونا ٹیسٹ کے نتائج سے آگاہ کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ’جمعرات سے میری طبیعت ناساز ہے اور میرے جسم میں بھی شدید درد ہو رہا تھا جس کے بعد میں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا۔‘

شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’بدقسمتی سے میرے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔‘

اُنہوں نے اپنے چاہنے والوں سے اُن کی صحتیابی کے لیے دُعا کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری جلد صحتیابی کے لیے مجھے آپ سب کی دُعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔‘

واضح رہے کہ شاہد آفریدی لاک ڈاؤن کے آغاز سے فلاحی کاموں میں مصروف رہے، انہوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں عوام میں راشن اور دیگر سامان تقسیم کیا تھا۔

تازہ ترین