پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار آغا علی نے شادی کے بعد اپنا گھر شفٹ کرلیا ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آغا علی نے اپنی ایک سیلفی پوسٹ کی جس میں وہ اپنے گھر میں موجود ہیں اور سلیفی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار اپنا گھر شفٹ کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے آغا علی نے لکھا کہ ’میں بہت زیادہ تھک گیا اور گرمی کی وجہ سے پسینہ بھی بہت آرہا ہے لیکن میں پھر بھی مسکرا رہا ہوں کیونکہ اِس گھر میں میری یہ آخری سیلفی ہے۔‘
آغا علی نے لکھا کہ ’میں اپنا گھر شفٹ کر رہا ہوں میرے لیے دُعا کریں کہ نیا گھر میرے لیے خوشیاں لائے۔‘
اُنہوں نے گھر شفٹنگ کو مشکل ترین کام قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’واقعی میں گھر شفٹ کرنا دُنیا کا مشکل ترین کام ہے۔‘
واضح رہے کہ آغا علی نے جمعۃ الوداع یعنی 22 مئی 2020 کے دن چند عزیز و اقارب کی موجودگی میں اداکارہ حنا الطاف سے نکاح کیا تھا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی جوڑی آغا علی اور حنا الطاف نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو نکاح کی خوشخبری سنائی تھی۔