• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نے بجٹ کو بغیر پڑھے تنقید کی ہے، فردوس شمیم نقوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے بجٹ کو بغیر پڑھے تنقید کی ہے پچھلے سال وفاقی حکومت نے قرضوں کی مد میں 1500 ارب ادا کئے اس سال 2700 ارب روپے قرضوں کی صورت میں واپس کرنے پڑے ہیں ، ہماری اکانومی بڑھ رہی تھی کرونا آنے کے بعد 3000 ارب کا ہماری اکانومی کو نقصان ہوا ہے 1200 ارب کا پیکیج ہمارے کپتان نے غریبوں کو دیا بلاول بتائیں آپ کی سندھ حکومت نے کیا کیا ہے۔ سندھ میں ٹڈی دلوں سے 15کروڑ کی ویگو گاڑیاں خریدی گئیں اس میں وزیر اعلیٰ اور ان کے وزراء جاکر ٹڈیوں کا شکار کریں گے ڈیڑھ مہینے سے وفاق نے جہاز دیا ہوا ہے سکھر ایئرپورٹ پر کھڑا ہے پائلیٹ کراچی رکے ہوئے ہیں فیول نہیں دیا گیا ۔سگار مہنگا ہوگیا، ای سگریٹ ایمپورٹڈ سگریٹ چاکلیٹ مہنگی ہوئی اس بات کی تکلیفیں ہوئی ہیں ، ویگو وڈیرا کو بیٹا چلاتا ہے موٹرسائیکل غریب کا بچا چلاتا ہے رکشے سستے ہوگئے ہماری بہن بیٹیاں رکشوں پر سفر کرتی ہیں۔اتنی ساری چیزین سستی کی گئی ہیں جس سے عوام ریلیف پہنچے گا ،ان چیزوں سے ان امیروں کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔ تھر میں آر او پلانٹ نہیں دیئے گئے کرپشن کی گئی سندھ کے لوگ محب وطن ہیں ،صوبہ سندھ سے پاکستان کی قرارداد پیش ہوئی تھی سندھ میں سندھ کارڈ کھیلنے کی کوشش کی جاتی ہے طیارہ حادثہ میں سارے وفاقی اداروں نے حصہ لیا پی پی والوں کا کوئی ریسکیو ادارہ نہیں تھا نہ یہ لوگ آئے لاشوں کی شناخت کے لئے کام دیا گیا وہ بھی پورا نہیں کیا ۔

تازہ ترین