آپ آف لائن ہیں
پیر 8؍ ربیع الاوّل1442ھ 26؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

جیکب آباد : پیٹرول بلیک میں 150روپے لیٹر فروخت، انتظامیہ خاموش

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں پیٹرول پمپ بند ہونے کے بعد شہر میں جگہ جگہ غیر قانونی طریقے سے بلیک میں پیٹرول فروخت کیا جا رہا ہے۔ فی لیٹر پر شہریوں سے پیٹرول کے 150روپے وصول کئے جانے کی شکایات ملی ہیں۔ عوام سے ہونے والی اس لوٹمار پر ضلع انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف کوئی کاروائی تک نہیں کی گئی امجد علی،بلال،صدام سریش اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ پیٹرول پمپ من پسندوں کو پیٹرول دے رہے ہیں عام شہریوں کو پیٹرول نہیں ہے کا کہہ کر واپس کیا جا رہا ہے شہر میں غیر قانونی طریقے سے بھی جگہ جگہ پیٹرول فروخت کیا جا رہا ہے انتظامیہ اس غیر قانونی پیٹرول کی فروخت کو روکنے میں ناکام ہے شہر میں غیر رجسٹرڈ پمپ کس کی اجازت سے چل رہے ہیں وزارت پیٹرولیم اس نوٹس لیکر کاروائی کرے پیٹرول کا مصنوعی بحراب پیدا کرکے عوام کو پریشان کرنے والے پمپس کیا لائسنس ختم کئے جائیں۔

سندھ بھر سے سے مزید