آپ آف لائن ہیں
پیر 8؍ ربیع الاوّل1442ھ 26؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ٹنڈوآدم : پولیس پر چوری کے شک میں گرفتار شخص کو لا پتہ کرنے کا الزام

ٹنڈوآدم (نامہ نگار) ٹنڈوآدم سٹی پولیس کے خلاف گوٹھ خیر محمد مری چار بچوں کے باپ محمد علی شیخ کے ورثانے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ تین روز قبل سٹی پولیس نے محمد علی شیخ کو گھر سے گرفتار کیا تھا ۔جبکہ ہم مسلسل تین روز سے تھانے کے چکر لگا رہے ہیں ہمارے بھائی کو پولیس نے با اثر افراد کے کہنے پر گرفتار کیا ہے مظاہرین کا کہنا تھا کہ و ہ بے گناہ ہے۔ محنت مزدوری کر تا ہے۔ پولیس نے میرے بیٹے کوگھر سے گرفتار کرنے کے بعد مبینہ طور پر لا پتہ کردیا ہے ہمیں شک ہے کہ پولیس ان با اثر افراد کے کہنے پر جھوٹے کیس میں نہ پھنسا دے ۔آئی جی سندھ، ایس ایس پی سانگھڑ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ محمد علی شیخکو بازیاب کراکر ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

سندھ بھر سے سے مزید