• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد نبوی کے اطراف ہوٹلز کھول دیئے گئے

مدینہ منورہ(شاہدنعیم )سعودی عرب میں مسجد نبوی میں نماز پر پابندی ختم کرنے کے فیصلے کے بعد اطراف کے ہوٹل زائرین کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔ مسافروں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر اپنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔مقامی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بعض ہوٹلوں میں ابھی تک صرف تین سے 20 فیصد تک بکنگ ہوئی ہے۔ ابھی مسجد نبوی کے شمالی حصے کے کچھ ہوٹل زائرین کے لیے کھولے گئے ہیں۔ جنوبی اور مغربی سمت کے ہوٹل ابھی نہیں کھولے گئے، ہوٹلوں پر کوئی پابندی نہیں کہ وہ کس عمر کے لوگوں کو رہائش کی سہولت فراہم کریں اور کن کو رہائش نہ دیں۔ محکمہ سیاحت نے مسجد نبوی کے اطراف میں موجود تمام ہوٹلوں پر پابندی عائد کی ہے کہ وہ بکنگ شروع کرنے سے قبل وائرس سے بچاؤ کے لیے مقررہ حفاظتی تدابیر مکمل کرلیں۔
تازہ ترین