• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ انگلینڈ کیلئے بریک سے واپس آیا ہوں : وہاب ریاض

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ دورہ انگلینڈ کےحوالے سے بہت پرجوش ہوں،اور غیر معمولی حالات کی وجہ سے بریک سے واپس آیا ہوں۔

وہاب ریاض نے ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سےٹیسٹ کرکٹ میں دستیابی کا پوچھا گیا تو میں نے ہاں کی، غیرمعمولی حالات ہیں میری ترجیح پاکستان کے طرف سے کھیلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ٹیم کا حصہ ہوں اور ہر فارمیٹ کے لیے دستیاب ہوں، میں صرف اس سیریز کے لئیے دستیاب ہوں ٹیسٹ کے لئے بریک رہے گی۔

وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ سیکورٹی ہوتی ہے لیکن کھیلنا ہی مقصد ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دورہ انگلینڈ کیلئےغیر معمولی حالات کی وجہ سے بریک سے واپس آیا ہوں، موجودہ حالات میں نہ کوئی انگلینڈ سے واپس آ سکتا ہے نا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین