پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کو ترجمان حکومتِ پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے مطابق عظمیٰ کاردار بطور ممبر میڈیا اسٹریٹیجی کمیٹی ترجمان حکومتِ پنجاب تھیں۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ان کی برطرفی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔