• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے قونصل جنرل کا شہبازشریف کو خط، معاونت اور علاج کی پیشکش

چین کے قونصل جنرل کا شہبازشریف کو خط، معاونت اور علاج کی پیشکش 


لاہور(نمائندہ جنگ) عوامی جمہوریہ چین کے قونصل جنرل لانگ دینگ بِن نے مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف کو معاونت اور علاج کیلئے خط لکھ دیا ۔ عوامی جمہوریہ چین کے قونصل جنرل لانگ دینگ بِن کی جانب سے شہبازشریف کو لکھے گئے خط میں کہاگیا ہے کہ کورونا سے آپ کے متاثر ہونے کی اطلاع پر بے حد دکھ ہے، آپ سے دلی ہمدردی ہے،آپ کو ہر طرح کی معاونت کی فراہمی کی پیشکش کرتے ہیں۔دعا ہے کہ آپ جلد صحت یاب ہوں۔

تازہ ترین