• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہوش کی فیملی میں منی ہیسٹ کے ‘پروفیسر‘ سے مشابہہ شخص کون؟

پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے اپنے بھائی دانش حیات کو مقبول ترین ہسپانوی کرائم ویب سیریز ’منی ہیسٹ‘ کے کردار ’پروفیسر‘ سے مشابہہ شخص قرار دے دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مہوش حیات نے دانش حیات اور منی ہیسٹ کے کردار ’پروفیسر‘ کی ایک تصویر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شئیر کی۔

انہوں نے لکھا کہ وہ دانش حیات اور ’پروفیسر‘ میں عجیب پراسرار سی مشابہت محسوس کرسکتی ہیں۔

اداکارہ کی اس پوسٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اس مشابہت سے کافی حیرت زدہ ہوگئیں ہیں۔

اس سے قبل بھی مہوش ’پروفیسر‘ کو پاکستان میں تلاش کرچکی ہیں، انہوں نے سابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان ظہیر عباس کو اسی کردار سے مشابہہ شخص قرار دیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں موجود ’وال آف فیم‘ کی تصویر شیئر کی تھی جس میں پاکستان کے ماضی کے عظیم کھلاڑیوں کی تصویریں موجود تھے۔

مہوش کا کہنا تھا کہ تصویر پر غور کرنے پر انہیں معلوم ہوا کہ ان کے بائیں جانب سابق پاکستانی کرکٹر ظہیر عباس کی تصویر بھی تھی۔

اداکارہ نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے مداحوں سے سوال کیا کہ کیا ظہیر عباس ہسپانوی کرائم ویب سیریز منی ہیسٹ کے کردار پروفیسر سے نہیں مل رہے۔؟

اداکارہ کے اس ٹوئٹ پر مداحوں نے جواب دیتے ہوئے اُن کی طائرانہ نگاہ کی تعریف کی اور اتفاق کیا، کیونکہ تصویر بلکل منی ہیسٹ کے ’پروفیسر‘ سے مشابہت رکھتی ہے۔

تازہ ترین