• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہوش حیات نے ظہیر عباس کو ’منی ہیسٹ‘ کے کردار سے مشابہہ قرار دیدیا

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے سابق  کرکٹر ظہیر عباس کو مقبول ترین ہسپانوی ویب سیریز ’منی ہیسٹ‘ کے کردار سے تشبیہ دے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ ن لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں موجود ’وال آف فیم‘ کی تصویر شیئر کی۔ جس میں پاکستان کے ماضی کے عظیم کھلاڑیوں کی تصویریں موجود ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ تصویر پر غور کرنے پر انہیں معلوم ہوا کہ ان کے بائیں جانب سابق پاکستانی کرکٹر ظہیر عباس کی تصویر بھی تھی۔

اداکارہ نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے مداحوں سے سوال کیا کہ کیا ظہیر عباس ہسپانوی کرائم ویب سیریز منی ہیسٹ کے کردار پروفیسر سے نہیں مل رہے۔؟

اداکارہ کے اس ٹوئٹ پر مداحوں نے جواب دیتے ہوئے اُن کی طائرانہ نگاہ کی تعریف کی اور اتفاق کیا، کیونکہ تصویر بلکل منی ہیسٹ کے ’پروفیسر‘ سے مشابہت رکھتی ہے۔

مہوش حیات نے تصویر کے ساتھ پیغام میں یہ بھی لکھا کہ پاکستان کے عظیم کھلاڑیوں کی تصاویر دیکھ کر انہیں بہت فخر محسوس ہوتا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ انضمام الحق میرے پسندیدہ کپتان تھے۔

تازہ ترین