• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آگسٹاآبدوز، زرداری گروپ کو کمیشن دینے کے مجرم قرار, شہبازگل

اسلام آباد (ایجنسیاں) معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹرشہبازگل نے پیپلز پارٹی دور میں بدنام زمانہ آگسٹا آبدوزا سکینڈل میں فرنچ عدالت کے فیصلہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی عدالت نے اپنے سرکاری آفیشلز کو پی پی پی دور حکومت میں زرداری گروپ کو اربوں کمیشن دینے کا مجرم قرار دے دیا۔

فرنچ عدالت کا فیصلہ بھی کیا خلائی مخلوق اور سلیکٹرز کی سازش ہے ۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ شہباز گل کو فضول بیان بازی کا نمونیہ ہوگیا ، قوم کو معلوم ہے آصف زرداری جمہوریت دشمنوں کے دل میں تیر کی طرح چبھ رہے ہیں۔

فرانس کی عدالت کے فیصلے میں آصف علی زرداری کاذکر تک نہیں ہے ،جھوٹے الزامات کی سیاست کرنے والے بہت جلد انصاف کے کٹہرے میں ہوں گے ‘غیرملکی عدالت کے ریکارڈ پر عمران خان آج بھی مفرور ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرشہبازگل نے پیپلز پارٹی دور میں بدنام زمانہ آگسٹا آبدوز سکینڈل میں فرنچ عدالت کے فیصلہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرنچ عدالت نے اپنے سرکاری آفیشلز کو پی پی پی دور حکومت میں زرداری گروپ کو اربوں کمیشن دینے کا مجرم قرار دے دیا ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ فرنچ عدالت نے اپنے آفیشلز کو الزام ثابت ہونے پر تین سابقہ حکومتی عہدیداروں کو جیل کی سزا سنائی، پاکستان میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان میثاق کرپشن کے باعث یہ کیس منتقی انجام کو نہ پہنچا۔سوئس اکاونٹس اور سرے محل کیسز پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مک مکا کی وجہ سے انجام کو نہ پہنچ سکے۔

یہی کارنامے جانتے ہوئے شاید بلاول صاحب فرزند زرداری کہلوانے پر برامان جاتے ہیں،فرنچ عدالت کا فیصلہ بھی کیا خلائی مخلوق اور سلیکٹرز کی سازش ہے، زرداری گروپ کیا اس سزا کے خلاف فرنچ عدالتوں میں اپیل دائر کریں گے۔

پاکستان میں زیر سماعت کرپشن کیسز میں اس ڈیویلپمنٹ کو بھی کیسز کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے ، ساری دنیا میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے پر زرداری گروپ کے خلاف الگ سے کارروائی ہونی چاہیے۔

تازہ ترین