• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طارق عزیز نے پی ٹی وی کی نشریات کا آغاز کیسے کیا؟


دنیا سے رخصت ہونے والے 84 سالہ پاکستان کے معروف صداکار، میزبان، اداکار اور سابق رکنِ قومی اسمبلیطارق عزیز کو پاکستان ٹیلی ویژن کے پہلے مرد اناؤنسر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

26 نومبر 1964 کو پی ٹی وی کی ا سکرین پر نظر آنے والا سب سے پہلا چہرہ طارق عزیز کا تھا۔

لیجنڈ طارق عزیز نے پی ٹی وی کی نشریات کا آغا زکیا، تعارفی بیان میں طارق عزیز نے کہا کہ ’خواتین و حضرات طارق عزیز آپ سے مخاطب ہے۔‘

انہوں نے پی ٹی وی کی نشریات کے آغاز کو ایک یادگار دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیلیویژن کے حوالے سے آج کا دن ایک یادگار اور تاریخ ساز دن ہے۔

طارق عزیز کا مزید کہنا تھا کہ آج وہ دن ہے کہ جب لاہور میں، شہروں کے شہر، کالجوں کے شہر، باغوں اور پھولوں کے شہر میں پاکستان ٹیلی ویژن اپنی نشریات کا آغاز کررہا ہے۔

پہلی نشریات میں طارق عزیز نے اپنے ناظرین کو اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ’ابھی کچھ ہی دیر پہلے صرف پاکستان ایوب خان کے ہاتھوں نشریات کا باقائدہ آغاز ہوا ہے۔‘

نشریات کی مزید تفصیل بتاتے ہوئے طارق عزیز نے کہا کہ ابھی شام کے ساڑھے چھ بج رہے ہیں اور کچھ ہی دیر میں موسم کا حال بتایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد بچے اپنا پروگرام دیکھیں گے جس میں کوشش ہوگی کہ وہ کھیل ہی کھیل میں بہت سی کام کی باتیں بتائی جائیں۔

پی ٹی وی کی اس پہلی نشریات میں ’ہوائی جہاز خود بناؤ‘ کے نام سے بچوں کا پروگرام نشر کیا گیا جس میں بچوں کو بتایا گیا کہ ہوائی جہاز کیسے بنایا جاسکتا ہے۔

ریڈیو پاکستان، ٹیلی ویژن، فلم ، صحافت، ادب اور سیاست کاایک نمایاں نام طارق عزیز آج اس دنیا سے رخصت ہو گیا۔

تازہ ترین