• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینکر قتل کیس میں ملوث ملزم عادل زمان کی ایک اور کیس میں ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے اینکر مرید عباس قتل کیس کے ملزم عادل زمان کو ایک اور مقدمہ میں 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزم عادل زمان کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ بدھ کے روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں اینکر مرید عباس قتل کیس کے ملزم عادل زمان کی جانب سے لائسنس یافتہ پستول عاطف زمان کو دینے سے متعلق مقدمہ میں دائر درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

تازہ ترین