کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان رینجرز (سندھ)کی جانب سے کسٹم حکام کواسمگلنگ کی روک تھام میں تعاون فراہم کرنے کے لیے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ضلع کھپرو کے علاقے ہتھنگو میں کارروائی کرکے غیر ملکی گٹکے کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیاگیا، ترجمان رینجرز کے اعلامیے کے مطابق نے غیرملکی گٹکاجس کی مالیت تقریباً 5کروڑ 58لاکھ 47 ہزار ہے کی بذریعہ ٹرک اسمگلنگ کوناکام بنا کر بڑی تعداد میں 24310 پیکٹس گولڈ گٹکا ،23656 پیکٹس آداب گٹکااور 2100 پیکٹس سفینہ گٹکا برآمد کر لیا، رینجرز نے برآمد شدہ گٹکا کسٹم حکام کے حوالے کر دیا ۔