• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالام کے عوام نے اسلام آباد میں کل کا دھرنا منسوخ کردیا

پشاور(سٹی رپورٹر) کالام کے عوام نے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی جانب سے کالام  سے بحرین تک سڑک کی تعمیر کیلئے اخبارات میں ٹینڈرشائع ہونے کے بعد اسلام آباد میں11اپریل  کا دھرنا منسوخ کردیا ۔کالام کے عوام نے بنیادی سہولیات اور بحرین سے کالا م تک سڑک کی تعمیر میں تاخیر پر   دھرنے کا اعلان کیا تھا ۔ پشاور پریس کلب میں عوامی نیشنل پارٹی کے  ایم پی اے اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر جعفر شاہ نے کالام ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عبد الودود اور دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اورتحصیل ممبران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کالام پاکستان کا سوئٹزرلینڈ ہے لیکن بدقسمتی سے  تاحال وہاں کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ بحرین  تا کالام کی تعمیر کئی سال پہلے ایشین ڈویلپمنٹ بینک  کےتعاون سے شروع  کی گئی تھی جس کیلئے فنڈز کی فراہمی کوممکن بنایا گیا تھا لیکن  مبینہ کرپشن کے بعد اسکو نامکمل چھوڑ دیا گیا اس  استحصال پرہم نے دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا ۔ٹینڈر ہونے کی وجہ سے اس دھرنے کو 5مئی تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
تازہ ترین