• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ،بلیلی چیک پوسٹ پر ٹرک سے 180کلو منشیات برآمد ،ڈرائیور فرار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کسٹم عملے نے بلیلی چیک پوسٹ پر افغانستان سے آنے والے ٹرک سے 180کلو منشیات برآمدکر لی ۔کسٹم ذرائع کے مطابق کلیکٹر کسٹم عرفان جاوید کو اطلاع ملی تھی کہ افغانستان سے بھاری مقدار میں منشیات کوئٹہ کے راستے اندروں ملک اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس پر ٹیم تشکیل دی گئی جس نے بلیلی چیک پوسٹ پر چیکنگ سخت کردی گزشتہ شب افغاستان سے آنے والے ایک ٹرک کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 180کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہونے پر ٹرک کو قبضے میں لے لیا گیاتاہم ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ 
تازہ ترین