ملتان(سٹاف رپورٹر) ادارہ برائے تحفظ حقوق اطفال (سپارک) کے کنٹری ہیڈ ملک عمران احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمباکو کی صنعت عوامی صحت کے عوض اپنے خزانے کوپرکرنے کے لئے پالیسی سازوں کو اثر انداز کرنے کی کوشش کرتی ہے جس کی وجہ سے ہر سال تمباکو کی مصنوعات استعمال کرنے سے 170،000 سے زیادہ افراد ہلاک ہو جاتے ہیں، انہوں نے حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ تمباکو کی بڑی صنعت کے دباؤ میں نہ آتے ہوئے تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکس لگانے کی شرح کو برقرار رکھا گیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیومن ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن (ایچ ڈی ایف) اور پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کے مشترکہ آن لائن سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ماہرین نے حکومت کو اپنی سفارشات بھی پیش کیں جس میں عوام کو تمباکو کے نقصانات سے بچانے کیلئے تجاویز شامل تھیں۔