• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلیمہ سلطان بالکل میری طرح ہے، اسرا بلجک

 ترک اداکارہ اسرا بلجک نے بتایا کہ ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان اتنی ہی حساس اور مضبوط ہےجتنی میں حقیقی زندگی میں ہوں، حلیمہ بالکل میری ہی طرح اپنے دل کی آواز سنتی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی کبھی اپنے دماغ اور اقدار کو نظرانداز نہیں کرتی۔

شہرہ آفاق ترک سریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی  اسرا بلجک نے پہلی مرتبہ پاکستان کےایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے ارطغرل غازی میں اپنے کردار کے بارے میں اظہار خیال کیا کہ حلیمہ سلطان بالکل میری ہی طرح فطرت، لوگوں، جانوروں اور پودوں سے محبت کرتی ہے اور اُن کا احترام کرتی ہے۔

اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسرا بلجک نے کہا کہ جب میں 6 سے 8 سال کی تھی تو اپنی آنٹی کے ساتھ تھیٹر دیکھنے جایا کرتی تھی ، وہاں سے میرے اندر اداکاری کا شوق پیدا ہوا، جس کے بعد میری والدہ مجھے مقامی تھیٹرز کے ذریعے اداکاری کی طرف لانے کا ذریعہ بنیں۔

حلیمہ سلطان بالکل میری طرح ہے، اسرا بلجک
تصویر بشکریہ ’ہیلو پاکستان‘

انہوں نے کہا کہ 10 سال کی عمر میں والدہ نے مجھے ایک وائلن خرید کردیا تھا، اس طرح میں نے آرٹ کی دنیا میں پہلا قدم رکھا۔

’ارطغرل غازی‘ کی شہرت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں اُن تمام لوگوں کا ایک ایک کر کے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں اوراُن کی بہت شکرگزاربھی ہوں جنہوں نےڈرامے میں میری اداکاری کو بے حد پسند کیااور اُسے سراہا۔

 انہوں نے پاکستان کے مقام بابو سر کے پہاڑوں اور آزاد کشمیر کی وادی سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

حلیمہ سلطان بالکل میری طرح ہے، اسرا بلجک
تصویر بشکریہ ’ہیلو پاکستان‘

اپنے انٹرویو میں اسرا بلجک نےمزید کہا کہ میں اُمید کرتی ہوں میرا پہلا دورہ پاکستان بھی میرے دیگر دوروں پر مشتمل ڈاکومنٹری میں شامل ہو۔ میں پاکستان آکر وہاں کے حسین مقامات کی تصاویر بنانے کی خواہش رکھتی ہوں، انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان کے حسین ترین مقام بابو سر (کاغان) کے پہاڑوں سے محبت ہے۔

اس کے علاوہ آزاد کشمیر کی وادی اور دیوسائی بھی اُن کی پسندیدہ جگہاؤں میں شامل ہےجہاں وہ جانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسرا بلجک نے بتایا کہ میں 14 اکتوبر 1992 میں ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں پیدا ہوئی، میری پرورش میرے دادا دادی نے کی ہے۔

حلیمہ سلطان بالکل میری طرح ہے، اسرا بلجک
تصویر بشکریہ ’ہیلو پاکستان‘

اسرا بلجک نے کہا کہ میں ارطغرل غازی کے بعد کسی دوسرے ڈرامے میں بھی حلیمہ سطان جیسی بہادر اور نڈر عورت کا کردار ادا کرنے کی خواہش رکھتی ہوں۔

اپنے انٹرویو کے آخر میں انہوں نے کہا کہ یہ دنیا ہمارا گھر ہے، یہاں کوئی قوم نہیں، کوئی سرحد نہیں اور یہاں کوئی بڑا یا چھوٹا نہیں ہے بلکہ سب برابر ہیں۔ 

تازہ ترین