• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب راولپنڈی کی سوسائٹیوں کے نام پر دھوکا دہی کے کیس میں بڑی ریکوری

قومی احتساب بیورو (نیب) نے راولپنڈی میں سوسائٹیوں کے نام پر عوام سے دھوکا دہی کے کیس میں بڑی ریکوری کی ہے۔

نیب راولپنڈی نے پلی بارگین درخواست احتساب عدالت میں جمع کرا دی۔

نیب راولپنڈی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب راولپنڈی نے عوام سے لوٹے گئے 1 ارب 95 کروڑ برآمد کر لیے ہیں۔

ڈی جی نیب راولپنڈی نے تاریخی ریکوری پر تفتیشی افسر سیماب قیصر کی تعریف بھی کی ہے۔

نیب اعلامیے کے مطابق نیب راولپنڈی کی فراڈ مقدمات میں یہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری ہے، ملزم میاں وسیم نے تفتیش کے دوران اپنا جرم تسلیم کیا۔

اعلامیے میں نیب نے کہا ہے کہ ملزم نے تفتیشی افسر کے سامنے 1 ارب 95 کروڑ روپے پلی بارگین کے ذریعے واپس کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

نیب پراسکیوشن 69 فیصد کامیاب،141ارب ریکور کئے: چیئرمین نیب

نیب راولپنڈی کا اعلامیے میں کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی رقم متاثرین کو اسکروٹنی کے بعد واپس کی جائے گی، ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ نے پلی بارگین کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

قومی احتساب بیورو راولپنڈی نے اپنے اعلامیے میں مزید کہا ہے کہ ملزم نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے این او سی کے لیے اپلائی ہی نہیں کیا تھا۔

ڈی جی نیب راولپنڈی کا اعلامیے میں یہ بھی کہنا ہے کہ ‎نیب نے ملک سے کرپٹ عناصر اور بدعنوانی کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے، کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔

تازہ ترین