کراچی (جنگ نیوز) بلاول بھٹو زرداری اور امجد اسلام امجد (ڈمیز) ہفتے کو "جیونیوز" کے پروگرام "خبرناک" کے مہمان ہوں گے۔ بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رُت ہی بدل گئی، پنجاب اسمبلی پر غربت کے سائے، لندن میں ’’اہم ترین‘‘ کیا ہو رہا ہے، فردوس آپا خود نہیں روتیں دوسروں کو ہی رلاتی ہیں اور "سوشل میڈیا" برائی کا گڑھ یا رہنمائی کا گُر؟۔ ان تمام موضوعات پر بھی "خبرناک" مختلف سیگمنٹس میں گفتگو ہوگی۔ طنز و مزاح سے بھر پور شو علی میر اور عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں رات گیارہ بجکر پانچ منٹ پر نشر کیا جائے گا۔