• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب بلوچستان نے ثنا زہری اور عبدالقدوس بزنجو کو طلب کرلیا

کوئٹہ (پی پی آئی)نیب بلوچستان نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور مسلم لیگ ن کے رکن بلوچستان اسمبلی نواب ثناء اللہ زہری اوراسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کو طلب کرلیا ہے۔

ترجمان نیب کے مطابق نیب بلوچستان نے سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری اوراسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کو مبینہ کرپشن کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں 23 جون کو نیب آفس میں طلب کرلیا۔قومی احتساب بیورو ننے دونوں کو ذاتی حیثیت میں بیان ریکارڈ کروانے کے لئے طلب کیا ہے۔

نواب ثناء اللہ زہری اورعبدالقدوس بزنجو سے 2017-18 میں ایک انویسمنٹ کمپنی کو سرمایہ کاری کے لئے دی جانے والی رقم کیے بارے میں تحقیقات کی جائیں گی۔

حکومت بلوچستان نے اپنی رقم نکلوانے کیلئے کمپنی کو خطوط لکھےلیکن تاحال رقم کی واپسی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔دونوں سابق وزرا سے اس کمپنی کولکھے گئے خطوط اوران کیادوارمیں کئے جانے والے رابطوں کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی۔

تازہ ترین