اسلام آباد(نمائندہ جنگ) ترجمان دفتر خارجہ نےکہاہے کہ پاکستان پرامن اور معاشی طور پر مستحکم افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ افغانستان کیساتھ برادرانہ تعلقات اورافغان عوام کی سہولتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان نے افغانستان کیساتھ ٹرانزٹ تجارت اور برآمدات کیلئے طورخم اور چمن میں اپنے دو سرحدی ٹرمینلز کھول دیے ہیں۔ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کی مستقل اطلاعات پر فوری توجہ دینی چاہئے، ترجمان دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مضبوط برادرانہ تعلقات کو اور نئی حکومت کی درخواست کے پیش نظر دونوں ممالک کی باہمی تجارت میں مزید اضافہ کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے ، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 22 جون 2020 سے غلام خان میں تیسرا سرحدی ٹرمینل کھول دیا جائے گا۔