کراچی (اسٹاف رپورٹر) سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا مرکزی ملزم زبیر چریا کرونا کا شکار ہوگیا۔
پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرادی۔انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں ملزمان کے وکلا سے حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ ہفتے کو سینٹرل جیل میں قائم انسداددہشتگردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی۔
بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کامرکزی ملزم زبیرعرف چریا بھی کورونا کا شکار ہوگیا۔ پولیس نے رپورٹ انسداددہشتگردی عدالت میں جمع کرادی۔ بعد ازاں عدالت نے ملزمان کے وکلا کو حتمی دلائل پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کردی ہے۔