• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر اسلحے کی پابندی کی توسیع کیلئے فرانس، جرمنی اور برطانیہ کی حمایت

لندن(جنگ نیوز )فرانس ،جرمنی اور برطانیہ نے ایران پر اسلحے کی پابندی کی توسیع کیلئے حمایت کا اعلان کیا ہے،برلن میں فرانسیسی وزیر خارجہ ژن ییوس لاؤڈیرین، جرمنی ہائکو ماس اور برطانیہ کے ڈومینک راب کے مابین طویل مشاورت ہوئی ،وزرا خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہے"جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کے لیے ہم ایران پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایسے تمام اقدامات سے بازآئے جو معاہدے کی خلاف ورزی میں آتے ہیں۔ ایران معاہدے کی تمام شرائط اور اس نکات پر مکمل عمل درآمد کرے۔تینوں وزراء نے مزید کہا کہ طویل عرصے میں ہمیں ایران کے جوہری پروگرام، اس کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور خطے کوغیر مستحکم کرنے کی ایرانی سرگرمیوں کے بارے میں مشترکہ خدشات کو دور کرنا ہوگا۔اس تناظر میں انہوں نے ایران پر عائد اسلحہ کی پابندی میں توسیع کے لیے فرانس ، برطانیہ اور جرمنی کی حمایت کا اظہار کیا۔
تازہ ترین