پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کو چھان بورا قرار دیدیا۔
شہباز گل کو جواب دیتے ہوئے قادر پٹیل نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان میں بلاول بھٹو زرداری کی بات سمجھنے کا شعور نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ شہباز گل این آئی سی وی ڈی کا مطلب ہی نہیں سمجھتے ہیں، اگر وہ سکھر میں این آئی سی وی ڈی دیکھتے تو ضرور شرمسار ہوتے۔
پیپلز پارٹی کے ایم این اے نے مزید کہاکہ عمران خان نے شوکت خانم ٹرسٹ کو کمائی کا ذریعہ بنارکھا ہے، وزیراعظم شوکت خانم اسپتال کو قومی تحویل میں دیں۔