گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گوجرانوالہ ڈویژن بھر کی 35ٹیموں نے ٹیکس نادھندگان کیخلاف اپریشن کے دوران تین سو سے زائد پراپرٹیاں سیل کر دیں جبکہ غیر رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی ایک سو 65سے زائد گاڑیاں پکڑ لی گئیں ڈائریکٹر ایکسائز راؤ شکیل الرحمن کے مطابق ایک سو چالیس گاڑیوں کے کاغذات قبضہ میں لے لئے گئے جبکہ کاغذات نہ ہونے کی وجہ سے 25گاڑیوں کو مختلف تھانوں کے احاطہ جات میں بند کر دیا گیا گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بااثر گاڑی مالکان اور محکمہ ایکسائز کے ملازمین میں جھڑپیں بھی ہوتی رہیں ۔