• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول زرداری کرپشن کیخلاف مہم کا آغاز اپنے گھر سے کریں، حنید لاکھانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکزی رہنما تحریک انصاف و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کرپشن کے خلاف مہم کا آغاز اپنے گھر سے شروع کریں، یہ پیپلز پارٹی والوں کی پرانی عادت ہے کہ وہ اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار دوسروں کو ٹھہراتے ہیں، وزیر اعظم کے سندھ میں دورے کے بعد بلاول کی پریشانیاں مزید بڑھ گئی ہیں، بلاول زرداری جس آل پارٹیز کانفرنس کی دھمکیاں دے ر ہے ہیں وہ صرف غیر ضروری کارروائی ثابت ہوگی، ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے کراچی آفس سے جاری کردہ بیان میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ کا ایک آئینی طریقہ ہے جو صوبوں کی مشاورت سے ہوتا ہے کسی ایک سیاسی جماعت کی ترجیح اور خواہش پر نہیں لہذا وہ ہر ایک چیز پرتنقید کرنے کی بجائے کوئی متبادل تجویز دیں تاکہ ملکی ترقی اور سلامتی کو مل کر آگے بڑھایا جاسکے، انہوں نے کہا کہ بلاول کو وزیراعظم کے دورہ سندھ سے کوئی دکھ ہے تو اس کا ازالہ کیا جاسکتا ہے، انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کرپشن پر آنکھیں بندکرنے والوں کو انعامات سے نوازتی ہے، انہوں نے مزید کہاکہ شہر قائد کچرے کا ڈھیر بنا ہوا ہے ،سندھ میں بھو ک سے اموات ہورہی ہیں ، پیپلز پارٹی کی لوٹ مار اور کرپشن اور نا اہلیوں پر کوئی سوال کرے تو فورا سندھ کارڈ سامنے آجاتا ہے ۔

تازہ ترین