• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈوانس ٹیکس ختم ہونے سے تمباکو ایکسپورٹ بہتر ہو گی‘کاشتکار

پشاور(نیوز ڈیسک)مردان،چارسدہ ،مالاکنڈ، بونیر اور مانسہرہ کے تمباکو کاشتکاروں اور صنعتی مزدور تنظیموں نے تمباکو فصل پر 500روپے ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے پر وزیراعظم عمران خان‘اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ‘وزیر برائے فوڈ سکیورٹی سید فخر امام ‘ارکان قومی اسمبلی شیر اکبر خان‘نفیسہ خٹک‘احسان ٹیوانہ‘ شاندانہ گلزار‘ ارکان صوبائی اسمبلی عبدالکریم خان اور عاقب اللہ خان کا شکریہ ادا کیا۔ محنت کش لیبر فیڈریشن،کسان بورڈ پاکستان ،سرحد ایگریکلچرل رورل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن، انجمن تحفظ حقوق کاشتکاران،پاکستان ٹوبیکو گرور ایسوسی ایشن ، کاشتکار کوآرڈی نیشن کونسل اور ڈیلز ایسوسی ایشن عہدیداروں نے حکومت پر واضح کیا کہ کسی بھی کمپنی کے مخالف نہیں ،تمباکو خریداری کے عمل میں تمام کمپنیاں حصہ لیں اور کسی کو نہ روکا جائے تاکہ مارکیٹ میں خریداروں کے درمیان مقابلہ برقرار رہے اور کاشتکار کو اپنی فصل کا بہتر معاوضہ مل سکے،ایڈوانس ٹیکس ختم ہونے سے تمباکو ایکسپورٹ بہتر ہو گی،ملک میں روزگار بڑھےگا ، صنعتیں ترقی کریں گی اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کی اجارہ داری ختم ہو جائے گی، تمام کاشتکار اسد قیصر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے صوابی منصفدار میں جمع ہوئے ،اس موقع پر مقررین نے ملٹی نیشنل سگریٹ کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقامی سیاسی قیادت بالخصوص سپیکر اسد قیصر کو بدنام کرنے سے باز رہیں،سیاسی قیادت پر حملہ صرف اس وجہ سے کیا جا رہا ہے کہ وہ اس بات کی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ حکومتی پالیسیوں میں ان کے ووٹرز کے جائز مطالبات کو شامل کیا جا رہا ہے،ملٹی نیشنل کمپنیاں مافیاز کی طرح برتائو کرنا بند کریں اور پاکستان میں جمہوریت کو کمزور کرنے سے گریز کریں۔
تازہ ترین