بیلجیم کے شہر اینٹورپن میں پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن اور سابقہ وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ انتہائی سادگی سے منائی گئی۔
محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے نائب صدر اور پیپلز کے بانی رکن ملک اجمل نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کو دہرایا کہ وہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے وجدان کہ پاکستان کو ایک عظیم قوم بننا ہے اور یہ کہ پاکستان صرف ترقی پسندی اور روا داری کے راستے پر چل کر ایسا کرسکتا ہے۔
ملک اجمل نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے خواب کو پائے تکمیل تک پہچانے کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید اپنی شہادت کے بعد امر ہوچکی ہیں۔