• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ قائمہ کمیٹی، تنخواہیں بڑھانے، صحت تعلیم کا بجٹ دگنا کرنے کی سفارش

اسلام آباد (تنویر ہاشمی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے اور صحت، تعلیم کا بجٹ دگنا کرنے کی سفارشات، ٹیکسٹائل شعبے کے زیروریٹنگ کی بحالی ،سگریٹ پر ٹیکس میں اضافے ، 700سی سی تک گاڑیوں پر عائد ایڈوانس ٹیکس ختم کرنےاور بنکوں کی ٹرانزکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی سفارشات کی منظوری دیدی ۔

این ایف سی میں صوبوں کے حصہ پر کٹ لگانے کی مخالفت، قرضوں سے متعلق عالمی معاہدوں کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی سفارش، قرضوں سے متعلق عالمی معاہدوں کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے۔

صحت اور تعلیم کے لئے بجٹ دگنا کرنے کی بھی سفارش کی جبکہ این ایف سی میں صوبوں کے حصہ پر کٹ لگانے کی مخالفت کی، کمیٹی کا اجلاس فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت ہوا، کمیٹی نے کورونا کے تناظر میں حفاظتی سامان( پی پی ایز، ماسک ) کے خام مال پر ڈیوٹی و ٹیکس کے خاتمے کی سفارش کی، سیمنٹ پر ڈیوٹی میں مزید کمی کی تجویز مسترد کردی۔

کمیٹی نے مختلف صنعتوں میں استعمال ہونے والے خام مال اور مصنوعات پر ڈیوٹی میں کمی کی سفارش بھی منظور کرلی، ری سائیکلنگ انڈسٹری (کاپر، پلاسٹک، المونیم اور الیکٹرک اشیا) کو ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے، کمیٹی نے کم از کم اجرت میں اضافے کی تجویز بھی مسترد کردی۔

کمیٹی نے ٹیکسٹائل کی صنعت پر زیرو ریٹنگ کی بحالی اور سیلز ٹیکس کو 17 فیصد سے کم کرکے4 فیصد کرنے کی بھی سفارش کی جس کی ایف بی آر حکام نے مخالفت کی، کمیٹی نے زراعت کیلئے 50 ارب روپے کے پیکیج میں اضافہ کرکے75 ارب روپے کرنے اور ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے چار ارب روپے کی رقم کو بڑھا کر 8 ارب روپے کرنے کی سفارش کی بھی منظوری دی۔

قائمہ کمیٹی نے سرکاری اداروں کے خسارے میں کمی کیلئے شفاف نجکاری کرنے کی بھی سفارش کی۔

تازہ ترین