• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

70فیصد والدین اسکول کھولنے کے حق میں، فیصلہ جلد ہوگا، شفقت محمود

70فیصد والدین اسکول کھولنے کے حق میں، فیصلہ جلد ہوگا، شفقت محمود


اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ 70فیصد والدین اسکول کھولنے کے حق میں ہیں، ایس او پیز کے تحت اسکولز کھولنے کے معاملہ پر حکومت سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، اس سلسلہ میں تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر و گلگت بلتستان، مدارس، پرائیویٹ اداروں سے تجاویز طلب کی ہیں، وفاقی وزارت تعلیم، اساتذہ، طلباءاور دیگر عملے کی حفاظت کے تمام پہلوئوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈ میپ تیار کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس او پیز کے تحت اسکولز کھولنے کے معاملہ پر اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس معاملہ پر وزارت صحت کے ساتھ بھی میٹنگ رکھی ہے اور این سی او سی کے ڈیٹا کے تحت کووڈ۔19 کے اضافہ یا کمی کے رجحانات کو بھی مدنظر رکھ کر حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سکولز کھولنے کے معاملہ پر میری وزارت یونیسف سے بھی رابطہ میں ہے تاکہ بین الاقوامی سطح پر ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک جن جن ایس او پیز کے تحت اسکولز کھول رہے ہیں ان کو بھی مدنظر رکھا جائے اور ہماری حکمت عملی پر بھی یونیسف سے مشاورت جاری ہے۔

تازہ ترین