• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ایف اے کی سبی و ژوب میں کارروائی‘متعدد مراکز کو جر مانہ

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے سینئر افسران و عملہ پر مشتمل مختلف معائنہ ٹیموں نے سبی شہر اور ضلع ژوب میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے غیر معیاری کھانے پینے کی اشیاء کی تیاری و فروخت اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر متعدد کھانے پینے کے مراکز پر جرمانے عائد کردیئے جبکہ متعدد مراکز سے غیر برانڈڈ اور ممنوعہ و مضر صحت کھانے پینے کی اشیاء قبضے میں لے کر موقع پر تلف کر دیں۔بی ایف اے کی سبی میں کارروائیوں کے دوران غیرمعیاری ، زائد المیعاد اور غیر برانڈڈ اشیاء خوردونوش کی موجودگی و فروخت پر آٹھ ہول سیل ٹریڈرز و جنرل اسٹورز، جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات، حفظان صحت کے اصولوں کے برخلاف و غیر معیاری پراڈکشن پر دو بیکری یونٹس کو جرمانہ کیا گیا، ژوب میں موجود بی ایف اے کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے معائنہ کے دوران گندگی و ناقص اشیاء کی تیاری،ملازمین کی ذاتی صفائی نہ ہونے پر چار بیکرز و بیکنگ یونٹس،غیر معیاری و ممنوعہ اشیاء کی فرخت پر دو جنرل سٹورز ،خراب پھلوں کی موجودگی اور
تازہ ترین