• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان اسمبلی: چمن میں 2 صحافیوں پر مبینہ تشدد کی مذمت

بلوچستان اسمبلی: چمن میں 2 صحافیوں پر مبینہ تشدد کی مذمت


بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران چمن میں 2 صحافیوں پر مبینہ تشدد کی مذمت کی گئی۔

بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل کی زیرِ صدارت بجٹ اجلاس میں حزب اختلاف کے رکن اسمبلی نصر اللّٰہ زیرے نے چمن میں دو صحافیوں پر مبینہ تشدد کی مذمت کرتے ہوئے جوڈیشیل انکوائری کا مطالبہ کردیا۔

واقعے کے خلاف میڈیا کے نمائندوں نے اسمبلی اجلاس کی کوریج کا بائیکاٹ کیا اور اسمبلی کے باہر مظاہرہ بھی کیا۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

بلوچستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے آغاز سے ہی میں حزب اختلاف کے رکن اسمبلی نصراللّٰہ زیرے نے ایوان میں نکتہ اعتراض پر کہا کہ چمن میں دو صحافیوں پر انتظامیہ کی جانب سے مبینہ تشدد کیا گیا ہے، جو قابل مذمت ہے۔

صوبائی وزیرِ داخلہ میر ضیا لانگو نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے صحافیوں پر تشدد کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

تازہ ترین