• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظم و ضبط کی خلاف ورزی ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی ماتحت عدلیہ کے تین ججز کیخلاف کارروائی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجا د علی شاہ نے نظم و ضبط کی خلاف وزری پرایک سیشن جج کو معطل، ایک کو جبری ریٹارئرڈ اور ایک کو نوکری سے برخاست کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجا د علی شاہ نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور اختیار ات کا ناجائزاستعمال کرنے پر حیدر آباد نیب کورٹ کے جج اعجاز خاصخیلی  کو معطل کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ نظم وضبط کی خلاف ورزی پر سیشن جج رومانہ  صدیقی کو جبری ریٹارئرڈ اور سینئرسول جج اشرف یار خان کونوکری سے برخاست کر دیا ہے ۔
تازہ ترین